• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور کپتان بابراعظم کو خود فیصلے کرکے منوانا ہوگا، شعیب اختر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماضی کے ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹ کا کپتان بننے کے بعد بابر اعظم کو اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے۔ اسی طرح وہ اپنے آپ کو منواسکتے ہیں۔ 

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ذہنی طور پر 2005ميں ريٹائرڈ ہوگيا تھا،آج کی گنز میری رفتار 170کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کرتیں۔ وقار یونس نے میرا رن اَپ ٹھیک کرایا، وسيم اکرم نے بہت سپورٹ کيا۔ 

نوجوان کرکٹرزکی تربيت کرنا بہت ضروری ہے،چیئرمین پی سی بی بنا تو تنخواہ نہيں لوں گا۔ شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ 1993 میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہتا تھا جہاں اردو بولنے والوں نے بہت سپورٹ کيا، ميں نے مہاجر لڑکوں کی وجہ سے کرکٹ کھيلی۔

پنڈی میں اليکشن لڑوں تو جيت جاؤں گا۔ 1999کے ورلڈکپ کے بعد نيب نے بلايا تھا۔میرے دل میں بھارت کےلیے کوئی نفرت نہیں، پاکستان کو ضرورت پڑی تو ایل او سی پر موجود ہونگا۔ 

انہوں نےکہا کہ 2002ميں فکسرز کو ہوٹل کے کمرے ميں بند کرکے پیٹا، مجھے گاڑيوں، گھر اور پيسوں کے علاوہ کپتانی کی آفر تھی مگر انکار کرديا۔ 

انہوں نےکہا کہ آصف جيسا بولرکرکٹ کی تاريخ میں نہيں آيا، آصف کو ايک نہيں دو بلے مارنے چاہيے تھے۔

تازہ ترین