• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین کی’’ ﷲ کے بندے ہنس دے‘‘ گانے پر ڈرم بجانے کی وڈیو وائرل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکاروماڈل یاسرحسین کی ’’ﷲ کے بندے ہنس دے‘‘گانے پرڈرم بجانے کی وڈیووائرل ہوگئی۔یاسرحسین نے اہلیہ واداکارہ اقرا عزیز کی ’’پری برتھ ڈے‘‘ کو منفرد انداز میں منا کراہلیہ کو بے حد خوش کردیا۔اداکارہ کی سالگرہ تو 24 نومبرکو ہے لیکن انہوں نے ایک روزقبل ہی اپنی اہلیہ کی پری برتھ ڈے منائی۔ پری برتھ ڈے میں دونوں کے دوست بھی شریک تھے جب کہ یاسرحسین نے اسی دوران بالی ووڈ کے مشہورگانے ﷲ کے بندے ہنس دے پرڈرم بجا کر اقرا کوخوش کردیا۔یاسرحسین کی ڈرم بجانے کی وڈیومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے۔ جس پران کی اہلیہ اقرا عزیز نے بھی کہا کہ یہ شخص انہیں ہمیشہ خوش رکھتا ہے۔

تازہ ترین