• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادربندر گاہ پر یومیہ1 بحری جہاز لنگر انداز ہونا چاہئے، سلیم مانڈوی والا

گوادر (نامہ نگار) گوادر بندرگاہ کی فعالیت کے لئے یہاں روزانہ ایک تجارتی بحری جہاز لنگر انداز ہونا چاہئے۔ گوادر بندرگاہ اس خطہ کی منفرد بندرگاہ ہے۔ اس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں کھل جائینگی۔ کراچی بندرگاہ کی بجائے درآمدی کھاد اور گندم کی سپلائی گوادر بندرگاہ سے کی جانی چاہئے۔جی پی اے اور جی ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے ماہر کنسٹلنٹ کی خدمات حاصل کریں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا شہید بے نظیر بھٹو ٹرسٹ کی جانب سے گوادر میں میٹرنٹی ہوم کی تعمیر کا اعلان۔ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈی والا گزشتہ روز نجی طیارہ کے ذریعے گوادر پہنچے۔ گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سنیٹر کہدہ بابر، پی پی پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اعجاز حسین اور سرکاری حکام نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے گوادر بندرگاہ کی بھر تنگ ایریا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کو سی پیک پروجیکٹس، گوادر فری زون، گوادر ماسٹر پلان اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے منصوبوں کے بارے میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔

تازہ ترین