• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی دوسری شدید لہر کے باعث ’پاکستان فیشن ویک‘ بھی ملتوی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر کی وجہ سے’پاکستان فیشن ویک‘ بھی ملتوی کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ستمبر میں فیشن پاکستان کونسل کی نو منتخب چیئرپرسن فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے تصدیق کی تھی کہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2020 کا انعقاد رواں برس دسمبر کو کیا جائے گا۔اب پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے کیسز میں اضافے کے باعث فیشن پاکستان ویک کو آئندہ برس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے فیشن پاکستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ فیشن ویک کو حفاظتی خدشات کے باعث فروری 2021تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیشن پاکستان کونسل کی نو منتخب چیئرپرسن ماہین خان نے ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں بھی فیشن ویک ملتوی ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے لکھا کہ ‘ فیشن پاکستان ویک 2021کے لیے ٹریننگ جاری ہے’۔

تازہ ترین