• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے کالعدم تنظیموں کے 4 مبینہ ہائی ٹیک دہشتگرد گرفتار ، 60؍ کلوبارود برآمد

کراچی (طلحہ ہاشمی) کراچی میں حساس ادارے اور ویسٹ پولیس نے اہم کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے، مبینہ دہشتگردوں سے 60؍ کلوگرام ہائی ایکسپلوزو، ڈیٹونیٹنگ وائرز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور ویسٹ پولیس نے بنارس پر مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشتگردون کو گرفتار کرلیا ہے، چاروں دہشتگردوں کے پاس سے 60 کلوگرام دھماکا خیز مواد، 60 میٹر ڈیٹونیٹنگ وائرز اور 16 ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار تین مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور ایک کا بی ایل اے سے ہے، چاروں دہشتگرد افغانستان سے بلوچستان کے راستے کراچی پہنچے تھے، کراچی پہنچ کر کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ دہشتگرد بنارس پر ایک سرائے میں مقیم تھے، کالعدم بی ایل اے کا مبینہ دہشتگرد بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان لے کر پہنچا تھا، چاروں کو افغانستان میں دہشتگردی کی ٹریننگ دی گئی، ٹریننگ کے بعد انھیں کراچی میں دہشتگردی کا ٹاسک دے کر بھیجا گیا تھا، مبینہ دہشتگردوں کو سماجی ویب سائیٹ کی ایک آئی ڈی اور پاسپورڈ دیا گیا تھا، اسی آئی ڈی پر انھیں حملے کے لیے ٹارگٹ دیا جانا تھا، حکام کے مطابق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم بی ایل اے مل کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے، گرفتار مبینہ دہشتگرد میڈیا اور سوشل میڈیا کو خصوصی طور پر مانیٹر کرتے ہیں، ماضی میں بھی دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین