کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو دن پہلے پاکستان ٹیم جب دبئی سے آکلینڈ پہنچی تھی تو کھانسی کی شکایت پر پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کو آکلینڈ ایئرپورٹ پر روک کر آئسولیٹ کردیا گیا۔
شاہد اسلم اس وقت چودہ روز کے لیے قرنطینہ میں ہیں ، کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ ٹیم جوائن کر سکیں گے۔
شاہد اسلم نے ایئرلائنز کے ہیلتھ کارڈ پر یہ درج کیا تھا کہ انھیں کھانسی ہے جس پر کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود انھیں آکلینڈ ایئرپورٹ پر بقیہ ٹیم سے الگ کر دیا گیا تھا۔
اس وقت پاکستان کے53 اراکین کرائسٹ چرچ میں ہیں ۔ ٹیم جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے اس کا کنٹرول فوج کے پاس ہے۔