• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کا مطالبہ تسلیم، کراچی میں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت

کراچی ( ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے گھٹنے ٹیک دئے ہیں اور مارکیٹس اور بازار رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

ترجمان سندھ حکومت ،مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں اب تمام مارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے، مارکیٹ ایسوسی ایشنز ، دکان مالکان اور شہریوں سے توقع ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کو یقینی بنائینگے۔ 

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کی جائیگی ۔ تمام شہری دکاندار و خریدار سمیت ہر ایک کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ امید ہے کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز، مالکان اور شہری کورونا وائرس سے بچا کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔ 

ایڈ منسٹریٹر کے ایم سی وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ جمعہ کو دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رہیں گی اور انھیں رات آٹھ بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہےکمشنر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں این سی او سی کے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین