بزرگ شہری اور معذور افراد اب پاکستان ریلوے کی ای ٹکٹنگ سروس کے ذریعے ٹرینوں کے ٹکٹ آن لائن بُک کر سکیں گے۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی سہولت کے لیے ای ٹکٹنگ سے بکنگ کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔
اس سہولت کے ذریعے بزرگ شہری اور معذور افراد اب گھر بیٹھے ٹرینوں کے ٹکٹ کی باآسانی آن لائن بکنک کر اسکیں گے۔