• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مارے جانے والے سرائیکی گینگ کا کرائم ریکارڈ


کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں مبینہ مقابلہ میں مارے جانے والے سرائیکی گینگ کا کرائم ریکارڈ جیونیوز نے حاصل کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ایک ملزم غلام مصطفیٰ پنجاب پولیس کو بھی مطلوب تھا، غلام مصطفیٰ پر پنجاب میں 3 مقدمات کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں، وہ 3 روز پہلے کراچی آیا تھا، جبکہ ہلاک ملزم عابد اور ریاض ماضی میں جیل جاچکے ہیں۔

وکیل کا ہلاک ڈرائیور محمد عباس ڈکیتی کے لئے ڈبل کیبن گاڑی فراہم کرتا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو ڈبل کیبن 3 روز سے مسلسل استعمال کررہے تھے، 3 دن سے ہلاک ملزم ڈبل کیبن میں ڈکیتی کیلئے بنگلوں کی ریکی کررہے تھے، جبکہ حساس ادارہ بھی مسلسل ڈبل کیبن کو پولیس کے ہمراہ مانیٹر کررہا تھا۔

ملزمان نے آج ڈکیتی کرنی تھی، پولیس پہلے ہی علاقے کو گھیرے میں لے چکی تھی، گاڑی کے مالک سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ کیسے ڈکیت گاڑی کا استعمال کرتے رہے۔


گینگ 2018 سے پولیس کے لیے امتحان بنا ہوا تھا، ملزمان نے درجنوں گھروں میں کروڑوں کی ڈکیتی کی ہوئی تھی، 2018 میں ملزموں نے 12 ماہ کے دوران 14 گھروں میں ڈکیتی کی تھی، 2019 میں ملزموں نے 6 گھروں میں ڈکیتی کی تھی۔

ملزمان کی جانب سے بیشتر وارداتیں کلفٹن، درخشاں، گذری اور ساحل تھانے کی حدود میں کی گئیں، جبکہ ملزمان کا مزید کرائم ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین