• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب کارگو کمپنی کا مالک فائرنگ سے جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سٹی ریلوے اسٹیشن تھانے کی حدود میں واقع سٹی ریلوے کارگو کے دفتر میں فائرنگ کے واقعہ میں 45سالہ شیرازپرویز بٹ پراسرار طورپر جاں بحق ہو گیا ۔ایس ایچ او رفیق نے بتایا کہ اس نے مبینہ طور پر پستول سے گولی مار کر خودکشی کی ہے،انہوں نے بتایا کہ مقتول کارگو کمپنی کا مالک تھا،وہاں کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا ہے کہ وہ دو تین روز سے گھر نہیں گیا تھا،جمعہ کی صبح اس نے چائے لانے کا کہا جب ویٹر چائے لیکر آیا تو اسکی خون میں لت پت لاش وہاں پڑی تھی،ایس ایچ او کے کے مطابق متوفی نےٹھوڑی کے نیچے تیس بور پستول رکھ کر فائر کیا،گولی اسکے سر کے درمیان سے ہوتی ہوئی نکلی،متوفی لیاری کا رہائشی تھا جبکہ اسکا آبائی تعلق لاہور سے تھا،پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی اسکی لاش تدفین کے لئے لاہور لے گئے ہیں۔

تازہ ترین