اسلام آبا (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نےکہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناءاﷲکے جھوٹ کا پردہ فاش ہو چکا، خود میت کی آمد سے ایک دن پہلے پیرول کی درخواست خود کی گئی ہے، حکومت پنجاب نے آپ کو غیر معمولی رعایت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ نے تین دن سے حکومت کے پیرول نہ دینے کی گردان لگا رکھی ہے جبکہ خود میت کی آمد سے ایک دن پہلے کی درخواست خود کی گئی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ خدارا موت پہ سیاست مت کریں ، حکومت پنجاب نے آپ کو غیر معمولی رعایت دی ہے۔