آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ثناء خان کی دلکش تصویروں پر شوہر کا اظہارِ محبت

حال ہی میں ر شتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی نئی تصویروں پر اُن کے شوہر نے اُن سے اظہارِ محبت کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی حسین زیور بھی پہنا ہوا ہے۔


ثناء خان کے مہندی لگے ہاتھ اور چہرے پر موجود اُن کی خاص مُسکراہٹ اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے ہر چیز کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’الحمدللّٰہ‘۔

ثناء خان کی تصویروں کو جہاں بڑی تعداد میں اُن کے مداح پسند کر رہے ہیں تو وہیں سابقہ اداکارہ کے شوہر مفتی انس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

مفتی انس نے اہلیہ کی دلکش تصویروں پر کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجیز بناکر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

ثناء خان نے صرف 22 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اب تک 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

اس موقع پر ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّٰہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے‘۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اُنہیں شہرت ملی تھی۔

ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید