آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ثناء خان نے اپنی مہندی کے گہرے رنگ کی وجہ بتادی

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے مداحوں کو اپنی مہندی کے گہرے رنگ کی وجہ بتادی ہے۔

اس ضمن میں ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مہندی لگے اپنے خوبصورت ہاتھوں اور پیروں کی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی مہندی کا رنگ کافی گہرا آیا ہے۔


ثناء خان نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میرا عشق اتنا سچّا نہ ہوتا تو میری مہندی کا رنگ اتنا گہرا نہیں آتا۔‘

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے شوہر مفتی انس کو بھی ٹیگ کیا۔

دوسری جانب ثناء خان کے شوہر نے اہلیہ کی محبت بھری پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والے ایموجیز بنائے۔

اُن کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اب تک 3 لاکھ سے زائد لائکس اُن کی مہندی کی تصویروں پر آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

اس موقع پر ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اُنہیں شہرت ملی تھی۔

ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید