وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو عوام کا درد ہوتا تو موجودہ حالات میں جلسہ نہ رکھتے، بیگم صفدر، مولانا فضل الرحمان، پی ڈی ایم قیادت کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے ان سب کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر انہیں گھروں میں محبوس کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظت کے دوہرے معیار رکھنے والے قوم کے مخلص کیسے ہوسکتے ہیں؟
فیاض چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک دشمنی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن، لوٹ مار بچانے کے لیے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔