• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم میں دراڑیں سب کے سامنے ہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہا ن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں شکست کے بعد بھی بیگم صفدر اعوان کو مقبولیت کی امید ہے، پی ڈی ایم میں دراڑیں سب کے سامنے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن اور ش لیگ کا ملک دشمن بیانیہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے، شریف خاندان نے پانچوں انگلیاں گھی اور سر کرپشن کی کڑاہی میں رکھا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ آج شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے خلاف بھی 37 کروڑ کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہو گیا۔


انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کورونا وائرس کی پہلی لہر میں ایک ٹکے کی عوامی خدمت نہیں کی۔

فیاض چوہان نے کہا کہ یہ عوام دشمن جماعت اجتماعات کے ذریعے کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے۔

تازہ ترین