پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے ان کا عہدہ واپس لے لیا گیا، مگر فیاض الحسن چوہان اپنے عہدے سے ہٹائے جانے سے لاعم نکلے۔
ایک صحافی نے جب فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا کہ ’آپ سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا‘؟، اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس حوالے سے نہیں پتا۔
واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کے تین وزراء فیاض الحسن چوہان، مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
مہر محمد اسلم کو آپریٹیو اور زوار حسین وڑائچ جیل خانہ جات کے وزیر تھے۔
وزر اء کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحس چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا، اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے وزیر ہوں گے۔
دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔