• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے حکومت کا موقف دورنگی ہے، مقررین

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کراچی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت ادارہ نورحق میں عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔ کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے اعلامیہ پیش کیا گیا کہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے فضا سازگاربنانے والوں کو غدار قرار دیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزارت خارجہ کامؤقف دورنگی اور منافقت کا عکاس ہے،کانفرنس میں شاہ نواز فاروقی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما تاج حیدر، فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری صابر ابو مریم، جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی،مجلس وحدت المسلمین کے مولانا باقر زیدی،سینیئر سیاسی رہنما محفوظ یار خان،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سکریٹری یونس بونیری،مسلم لیگ (ن) کے اظہر ہمدانی،جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عمر صادق،آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان، ایم کیو ایم پاکستان کے میجر (ر)قمر عباس رضوی،پاکستان عوامی تحریک کے راؤ کامران، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی،خواجہ سید معاذ علی نظامی،شیعہ کونسل کے سجاد شبیر رضوی سمیت سیاسی و سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیاجبکہ نظامت کے فرائض نائب امیرجماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز نے انجام دیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین کا تاریخی پس منظر انسانیت اور اسلام پرمبنی ہے۔

تازہ ترین