• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلن میں تہرے قتل کی واردات کےالزام میں ایک شخص گرفتار

ڈبلن( معراج عابد) آئرش گاڑدز نے گزشتہ ماہ ڈبلن شہر میں تہرے قتل کی ہونےوالی واردات کےالزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر کو ڈبلن شہر کے وسط میں واقع رہائشی علاقہ لیلون کورٹ بالنٹیر میں تہرے قتل کی ایک واردات ہوئی جس میں ایک مسلم انڈین فیملی کے تین افراد 37 سالہ ماں سیما بانو اور ان کی دو بچوں بیٹی سفیرہ سید اور بیٹے فیضان سید کو گلا دباکر ہلاک کیا گیا تھا اور ان کی لاشیں کئی روز تک گھر میں پڑی رہیں۔ہمسائیوں نے چار روز بعد مقتولین کے نظر نہ آنے کا نوٹس لیتے ہوئے گارڈز کو اطلاع دی جس کے بعدکمیونٹی کو اس اندوہناک واقعہ کا علم ہوا ،گزشتہ روز اس قتل کے تفتیشی آفیسرز نے 30 سالہ شخص کو کرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، گارڈز نےگرفتار شخص کے بارے میں کوئی معلومات مہیا نہیں کیں، یاد رہے کی مقتول فیملی کا تعلق انڈیا سے تھا اور وہ فروری میں آئرلینڈ شفٹ ہوئی تھی۔ 
تازہ ترین