• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلال چوہدری گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس کی ویڈیو بنا کر’’ کمنٹری‘‘کرتے رہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم کے رہنماوں کی گرفتاریوں کے سلسلے میں فیصل آباد میں ن لیگ کے مرکزی رہنماء طلال چوہدری کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا، اہل کانہ کے بتانے پر کہ وہ گھر پر نہیں ہیں پولیس انھیں گرفتار نہ کرسکی اور کافی دیر تک ان کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی رہی،ذرائع کے مطابق طلال چوہدری اس وقت گھر کی بالائی منزل پر موجود تھے اور اپنے موبائی فون سے گھر کے باہر کھڑی پولیس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہے ویڈیو میں خود ہی کمنٹری بھی کرتے ہوئے پویس ایکشن کی تٖفصیلات بتانے کیساتھ پولیس ایکشن پر تنقید کرتے رہے۔

تازہ ترین