• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں جہاں کنٹینر لگائے جائیں گے وہیں جلسہ ہو گا، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا آج کے ملتان جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ  جلسہ روکنے کےلیے حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے، جہاں جہاں کنٹینرز لگائے جائیں گے وہیں جلسہ ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کی کوششیں کر رہا ہے،  پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے، حکومت نے ہر جلسے کو روکنے کی کوشش کی اور ہر جلسہ ہوا،  ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا، روک سکو تو روک لو۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ڈی چوک پر 126 دن کے دھرنے میں ہر طرح کی کال دی گئی، ہم تحریک انصاف کو سیاسی جماعت نہیں سمجھتے، یہ ایک فاشسٹ ٹولا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے معصوم کارکنوں پر ریاستی دہشت گردی کی جارہی ہے، ڈھائی سال سے اپوزیشن کا گلا دبایا جارہا ہے، اگر یہ ٹولہ ووٹ لے کر آیا ہوتا تو ان میں خوف نہ ہوتا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے رویے کی مذمت کرتی ہوں،  سلام پیش کرتی ہوں 10 گرفتار کیے تو 100 نکل آئے۔

مریم اورنگزیب نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس  میں عمران خان ،اسد عمر ، فردوس عاشق اعوان نے جلسے کیے، کورونا کے پیچھے چھپنے والے عمران خان کے پاس وزیر صحت کوئی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا  کہ کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچیں، عوام جان چکی ملتان میں ریاستی طاقت استعمال کر کے دہشتگردی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین