• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جلسے سے پہلے ہی جلسہ کامیاب کردیا، یوسف رضا گیلانی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلسے سے پہلے ہی جلسہ کامیاب کردیا، بلاول بھٹو اور آصف زرداری علیل ہیں کل آصفہ بھٹو جلسے سے خطاب کریں گی۔

یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھویں جماعت کے بچے کو بھی پولیس ساتھ لے گئی ہے۔

اس مو قع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے اس موقع پر کہا کہ کل مریم نواز ہر قیمت پر اور رکاوٹیں توڑ کر ملتان پہنچیں گی۔


رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز سمیت پارٹی کا ہر رکن قومی اسمبلی، رکن صوبائی اسمبلی اور ہر کارکن ملتان پہنچے گا۔

تازہ ترین