• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی ڈنڈا استعمال کریگا تو کارکنوں کو بھی ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے، مولانا فضل الرحمان


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی طاقت روکے گی تو عوام کا سیلاب بہا کر لے جائے گا، کوئی ڈنڈا استعمال کریگا تو کارکنوں کو بھی ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے۔

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے پورے ملک میں عوامی جلسوں کا سلسلہ شروع ہے، ملتان کی انتظامیہ کی طرف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملتان، ڈیرہ غازی خان سے پارٹی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت اس وقت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کل جلسہ ہر صورت ہوگا، کل جلسہ ہو کر رہے گا، ہم نے تمام صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں آج ہر طبقہ رو رہا ہے، ہم لاقانونیت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، ہم ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، ہم چاہتے تھے تحریک آرام سے چلے، حکومتی حماقت کی وجہ سے تحریک اب تیز ہوگی۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سیاسی تحریکیں، گرفتاریاں، آزمائشیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں، ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، ہمیں پشاور میں منع کرتے ہیں اور سوات میں جلسہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین