• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ، بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ میں بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی،پولیس نے بیٹے کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن سیکٹر12اے السادات چوک کے قریب گھرمیں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 48 سالہ رانی زوجہ الیاس کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ متوفیہ اپنے بیٹے واجد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ہے،پولیس نے بیٹے واجد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واردات کے استعمال ہونے والا پستول تلاش کیا جا رہا ہے،خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اسلحہ صاف کرتے ہوئے اس سے اتفاقی طور پر گولی چلی ہے تاہم پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت مقتولہ کے گھر میں جھگڑا ہورہا تھا،پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین