• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2افرادزخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق لیاری نیا آباد ماما ہو ٹل پٹنی کمپاونڈ کے قریب فائرنگ سے 50سالہ عبدالستارشدید زخمی ہوگیا ، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، ہاکس بے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار33سا لہ عظیم منور زخمی ہو گیا، بلاک 9دستگیر میں ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 50سالہ مقصود صدیقی کو زخمی کردیا۔

تازہ ترین