• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ بھارت سے امارات منتقل ہوسکتا ہے، وسیم خان

ٹی20 ورلڈکپ بھارت سے امارات منتقل ہوسکتا ہے، وسیم خان 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہو سکتا ہے ۔ جولائی میں سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان ٹورنامنٹ2022 میں کرائے گا۔ ایک یو ٹیوب چینل کو انٹرویو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے غیر یقینی کا کچھ عنصرباقی ہے۔انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو ویزے کے اجرا کے لیے تحریری یقین دہانی کروانے سے متعلق لکھا ہے۔ پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظار کرےگا۔

تازہ ترین