• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

لاہور ( آن لائن ) پنجاب بار کونسل کے حالیہ پانچ سالہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے جن حمایتی وکلاء نے ہوائی فائرنگ کر کے جیت کا جشن منایا تھا ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سول لائن پولیس نے 7 وکلاء کے خلاف اپنی مدعیت میں نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔ جس کی فوٹیج پولیس نے اپنے ذرائع سے حاصل کر رکھی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے موقع پر فائرنگ ضمیر جھیڈو ایڈووکیٹ کے کیمپ آفس کے باہر کی گئی۔

تازہ ترین