• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کو پیرول رہائی سیاست، کاروبار کیلئے نہیں دی تھی، فردوس عاشق

شہباز کو پیرول رہائی سیاست، کاروبار کیلئے نہیں دی تھی، فردوس عاشق 


لاہور(نمائندہ جنگ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ماں کی میت پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ پیرول پر رہائی میں توسیع دینا حکومتی پالیسی میں نہیں۔ وزیر اعلیٰٰ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہلے ہی 12 گھنٹے کے بجائے 5 دن کا پیرول دیا۔گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف کو مزید درخواست کرنی ہی نہیں چاہئے تھی۔ انکو رہائی سیاسی گپ شپ اور کاروباری امور کیلئے نہیں دی تھی ، بعد ازاں ڈی جی پی آر آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس نے کہا جس شہر میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ یہ سیاسی رنگ بازیاں جاری رکھیں مگر عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں، ملتان جلسے میں مریم بی بی کی تقریر کے دوران فیکٹری میں آگ ن لیگ کے سابق ایم پی اے شاہد کی آتش بازی کی وجہ سے لگی۔ فیکرٹری مالک نے مقدمہ درج کروایا ہے۔

تازہ ترین