• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کو شوکاز نوٹس، دو انسپکٹر معطل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری سہیل ارشد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ دو ایکسائز انسپکٹر وں کو معطل کرکے انہیں لاہور ڈی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید نے راولپنڈی ڈویژن کے ڈائریکٹر ایکسائز چوہدری سہیل ارشد کومبینہ طور پر کمزور ایڈمنسٹریشن پرشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں جواب مانگ لیا ۔پراپرٹی ٹیکس یونٹس بغیر اسیس سامنے آنے پر ایکسائز انسپکٹرز ریاض ورک اور عقیل اختر کو معطل کر دیا گیا اور انہیں فوری ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تازہ ترین