• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں سے سولر پینل چوری ہونے کا انکشاف

لاہور(خبر نگار)سرکاری سکولوں میں لگائے گئے سولر پینل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔سکولوں میں لگے پینل چوری ہونے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد محکمہ نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ جس میں سکولوں کے سربراہ کو وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ مراسلے میں کہا گہا ہے کہ اگر کسی سکول سے پینل چوری ہوئے تو ذمے داری سکول سربراہ کی ہوگی ۔ہر سکول کونسل ہر ہفتہ میٹنگ کرے اور سولر پینلز کی حالت کو چیک کرے ۔
تازہ ترین