• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز ماما کے ارمان پشتون افغان وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے تھے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ( آئی این پی) پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل،جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبرمعصوم خان میرزئی نے ایک بیان میں عزیز اللہ خان عزیز ماما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز ماما کے ارمان پشتون افغان وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے تھے، عظیم دانشور، لیکوال و قانون دان ارواشاد عزیز اللہ ماما نے اپنی پوری زندگی فکر باچاخان کو پھیلانے کیلئے وقف کر رکھی تھی،انہوں نے سب سے بڑھ کر علم کی روشنی پشتون وطن میں پھیلانے کی بھر پور کوشش کی اور پشتون افغان وطن کے باسیوں کو سامراجیت سے ڈٹ کر لڑنے کا درس دیتے ہوئے فکر باچاخان سے جڑے رہے ،عزیز ماما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 3دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں عظیم الشان تعزیتی ریفرنس ہوگا جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی قائدین خطاب کرینگے،پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں سے تعزیتی ریفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔
تازہ ترین