• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکاوٹوں کے باوجود وسیب کے لوگوں نے جلسہ کامیاب کیا، غزالہ سیال

ملتان (سٹاف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی غزالہ سیال نے کہا ہے کہ اہل ملتان کا شکریہ، پی ڈی ایم کے جلسے کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ، پیپلز پارٹی سرائیکی صوبہ بنائے گی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفد کے ہمراہ سرائیکستان قومی کونسل کے عہدے داروں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سندھی دانشور عبدالمومن میمن ، میر ظفر علی سومرو ، معروف سرائیکی شاعر امان اللہ ارشد، سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئرمین مہر مظہر کات و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود وسیب کے لوگوں نے جلسہ کامیاب کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے سرائیکی صوبے کی حمایت کی ، آصفہ بھٹو نے اپنی والدہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے وسیب سے محبت کا اظہار کیا،مریم نواز نے سرائیکی میں خطاب کرنے کی کوشش کر کے اچھا تاثر قائم کیا۔
تازہ ترین