• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مقدمات میں لیاری گینگ کے ایک کارندے کو 10دو کو 5،5 سال قید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے قریبی تین ساتھیوں کو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پرقید کی سزا سنادی۔عدالت نے عبدالعزیز کو مجموعی طور پر 10سال قید،مجرم سہیل عرف سنی اور ماجد کو 5،5سال قید کا حکم سنا دیا۔ملزمان کے قبضے سے بم، دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا تھا،ملزمان عذیر بلوچ کے قریبی ساتھی ہیں،ملزمان پولیس پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔ بدھ کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔جسکے مطابق لیاری گینگ وار کے عبدالعزیز کو مجموعی طور پر 10سال قید،مجرم سہیل عرف سنی اور ماجد کو 5،5سال قید کا حکم سنایا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کو 15مارچ 2019میں بغدادی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین