• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے خطرناک اور محفوظ ترین ممالک کون سے ہیں؟

آئندہ برس 2021 کے لیے دنیا کے خطرناک اور محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور سیاحوں سمیت دیگر غیر ممالک کا سفر کرنے والوں لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ انہیں کن ممالک میں سکیورٹی کے حوالے سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے غیرمحفوظ ترین ممالک میں پہلے پانچ نمبروں پر لیبیا، شام، افغانستان، عراق اور سنٹرل افریقن ری پبلک شامل ہیں۔

 اس کے برعکس گرین لینڈ، سوئٹزرلینڈ، سلووینیا، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کو بالترتیب دنیا کے پرامن اور محفوظ ترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔

2021 کے محفوظ اور خطرناک مقامات کی فہرست ایک نقشے کی صورت میں جاری کی گئی ہے جس کی تیاری میں سیاسی و سماجی بدامنی کے مدنظر رکھا گیا ہے۔

نقشے میں سکیورٹی رسک کے پانچ درجے رکھے گئے ہیں، پاکستان کو  نقشے میں ’ہائی سکیورٹی رسک‘ کے دوسرے درجے میں رکھا گیا ہے۔ بھارت کو تیسرے ’درمیانے درجے کا سکیورٹی رسک‘ کے درجے میں رکھا گیا ہے۔

نقشے میں بنگلہ دیش بھی پاکستان کے ساتھ دوسرے درجے میں موجود ہے۔

تازہ ترین