• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: کالجز میں 1900 لیکچررز کی بھرتی کی منظوری

خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں کالجز کی سطح پر 1900 لیکچررز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔

خیبر پختون خوا کے محکمۂ خزانہ نے بھرتیوں سے متعلق سیکریٹری ہائرایجوکیشن کو یہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔


محکمۂ خزانہ خیبر پختون خوا کے جاری کیئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں بی ایس پروگرام کے لیے 1900 لیکچررز کی اسامیاں پیدا کرنے سے متفق ہیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان لیکچررز کی گریڈ 17 میں بھرتی کی جائے گی، لیکچررز کی اسامیوں کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی گئی ہے۔

تازہ ترین