• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا ،33 لیکچرز کی اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدے پر ترقی

پشاور(جنرل رپورٹر) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے فاٹاکی مختلف ایجنسیوں اور ایف آرز کے کالجز میں خدمات انجام دینے والے 33اسسٹنٹ پروفیسرز (گریڈ18)کےتعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ان لیکچررزکوحال ہی میں اسسٹنٹ پروفیسرزکے عہدے پر ترقی دی گئی جسکے بعد فاٹا سیکرٹریٹ نے انکی پوسٹنگ قبائلی علاقوں کے کالجز میں خالی آسامیوں پر کردی ہے ، اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں محمد سعید، بہرام خان، علی محمد، محمد شفی، عطاء اللہ خان، مکمل خان، محمد رحمان، سرمست خان، محمد طاہر، شاہ خالد، عبدالحق، اختیار گل، عامر اللہ، فضل خالق، شہریاخان، سجاد، شیرعلی، دلاور خان، عابد نور، سعید شاہ، محمد اقبال ، احسان اللہ، اشفاق احمد، امداد اللہ، جان اللہ، عبدالرشید، فیاض احمد، عنایت گل، میاں اسد اللہ، اول سید، امین الحق، وحید حسین اور محمد شکیل شامل ہیں۔ انکی ترقی وتعیناتی کے بعد کئی اسسٹنٹ پروفیسرزاور لیکچررز کے تبادلوں وایڈجسمنٹ کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین