• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد جم خانہ سے ملحقہ نرسری کے پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ناظم آباد جم خانہ سے ملحقہ نرسری کے پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات شروع کردی گئی ہیں پہلے مرحلے پر دیواروں کو غیر معمولی بلند کیا جارہا ہےنرسری کے نام پر لئے گئے اس پلاٹ پر پہلے ہی شادی ہال قائم ہے تاہم اب اس کی اچانک سے دیواریں بلند کی جارہی ہیں نارتھ ناظم آباد جم خانہ کی انتظامیہ نے نرسری کے نام پر لئے گئے پلاٹ پر غیرقانونی پلاٹ پر تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کو تحریری شکایت بھی جمع کرادی ہے جس کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے مذکورہ جگہ کا دورہ بھی کیاتاہم اب تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہےاہل علاقہ نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین