• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے اتوار کو احتجاج کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے صدر و رکن پراونشل و سنٹرل کمیٹی راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ آٹے چینی و پٹرول بحران بی آر ٹی بلین ٹریز و مالم جبہ سکینڈل اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں دھاندلی سے مسلط ہونے والے سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی طرف سے اپنی چوری چھپانے کے لئے چور چور کا شور مچایا جا رہا ہے لیکن اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرموں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور قومی مجرموں کوعوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ان کامحاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنوں طلبا نوجوانوں اور وکلا کی طرف سے چھ دسمبر کو مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف ہونے والے احتجاج کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کردیا گیا ہے۔ مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بجائے فحاشی و بے حیائی کو فروغ دیا جارہا ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے مزید لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے۔ مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی پروردہ مافیا کو عوام کی چمڑی اتارنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین