• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کاراج ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

شہریوں کو تاکید کی جا رہی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کئی جگہوں پر دھند کے باعث حدِ نگاہ 100 میٹر ہو گئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے تاہم گزشتہ روز سے چھائی دھند آج بھی برقرار ہے۔

ایئر پورٹ اور کھلے علاقوں میں حدِ نگاہ 100 میٹر جبکہ شہر میں حدِ نگاہ700 میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں مشرقی بائی پاس رات بھر بند رہنے کے بعد اب کھولا جائے گا۔

قومی شاہراہ پر گیمبر قادر آباد اور ساہیوال میں دھند کے باعث حدِ نگاہ 100 میٹر ہے۔

ہڑپہ، میر داد مافی، کسوال، اقبال نگر ، چیچہ وطنی ، وہاڑی، بورے والا اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند ہے۔


موٹر وے پولیس کے ترجمان کی جانب سے شہریوں کو گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو تاکید کی جا رہی ہے کہ سفر کرنا اگر لازم ہے تو گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین