• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نومبر کی سرد ترین صبح، دھند چھائے رہنے کا امکان


کراچی میں چلنے والی سائیبرین ہواؤں کی وجہ سے آج نومبرکی سرد ترین صبح ہے، صبح میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  29سے31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب51فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین