• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کسانوں کے حق میں کینیڈین وزیر اعظم کےبیان پر بھارت تلملا گیا اور جسٹن ٹروڈو کے بیان کو بھارتی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

بھارت نے کینیڈا کےہائی کمشنرکو طلب کرکے جسٹن ٹروڈو کے بیان پر احتجاج ریکارڈ کرا یا۔

اس معاملے پر بھارت کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا سے ایسے بیانات جاری رہے تو ونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات پر اثر ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت میں لاکھوں کسان کئی دن سےنئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر ہیں، چند روز قبل کینیڈین وزیراعظم نے ایک بیان میں بھارتی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا بھارتی کسانوں کے پرامن احتجاج کے دفاع میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کینیڈا کسانوں کے معاملے پر بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔

کسانوں کی حمایت پر کینڈین وزیراعظم کا یہ بیان بھارتی حکومت کو بالکل پسند نہیں آیا تھا اور فوری طور پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کم علمی اور غیر ضروری قرار دے دیا تھا۔

تازہ ترین