آپ آف لائن ہیں
جمعرات7؍ جمادی الثانی 1442ھ21؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کینیڈا اور بھارت کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھارتی کسانوں کے حق میں بیان کے بعد کینیڈا اور بھارت کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے۔

بھارتی وزارت داخلہ نے اس معاملے پر جمعہ کو کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کرکے جسٹن ٹروڈو کے بیان پر احتجاج کیا۔

بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج پر کینیڈین وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کا بیان ملک کے داخلی امور میں ’ناقابل قبول‘ مداخلت ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر اس طرح کے اقدامات جاری رہے تو اس سے دو طرفہ تعلقات میں سنگین نوعیت کے اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کینیڈین وزیراعظم نے ایک بیان میں بھارتی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا بھارتی کسانوں کے پرامن احتجاج کے دفاع میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کینیڈا کسانوں کے معاملے پر بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔

کسانوں کی حمایت پر کینڈین وزیراعظم کا یہ بیان بھارتی حکومت کو بالکل پسند نہیں آیا تھا اور فوری طور پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کم علمی اور غیر ضروری قرار دے دیا تھا۔


بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ سفارتی بات چیت کو سیاسی ضرورت کے لیے توڑ مروڑ کر نہ پیش کیا جائے۔

بھارت میں نئے زرعی قوانین کیخلاف گذشتہ 19 روز سے ریاست پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان اور اترپردیش کے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

کسان لیڈروں نے وارننگ دیتے ہوئےکہا کہ اگر ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ دلی کے اہم ہائی ویز جام کرکے آمد ورفت پوری طرح سے بند کردیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید