• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’کبھی خوشی کبھی غم‘ کا کریش کتنا بڑا ہوگیا؟

بالی ووڈ میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے اور مقبول ترین بھارتی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے جبران خان 27 برس کے ہوگئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار جبران خان کی فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن پر تصدیق شدہ پروفائل ہے جس پر اُنہیں 14ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے لیکن اب اتنے سالوں بعد اُن کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد جبران خان کو فالو کررہی ہے اور دن بدن اُن کے فالوورز میں اضافہ ہورہا ہے۔

جبران خان کی تصویریں دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جبران خان پُرکشش نوجوان ہیں اور وہ اُنہیں برسوں بعد دیکھ کر دنگ رہے گئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے جمعے کے روز اپنی 27ویں سالگرہ منائی اور اس ضمن میں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کا چہرہ تو نظر نہیں آرہا ہے لیکن غروبِ آفتاب کا خوبصورت منظر ضرور دکھائی دے رہا ہے۔


جبران خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے قدرت کے حسین منظر کی تعریف کی اور خود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

بالی ووڈ اداکار جبران خان کی تصاویر ملاحضہ کیجیے:
























واضح رہے کہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان، کاجول اور جبران خان کے علاوہ کرینہ کپور، ریتھک روشن، امیتابھ بچن، جیا بچن اور دیگر اداکار بھی شامل تھے جبکہ اس عالمی شہرت یافتہ فلم نے سال 2001 میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

تازہ ترین