• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجرنگی بھائی جان کی ’مُنّی‘ نے ماضی کی یاد تازہ کردی

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی مقبول ترین فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مُنّی کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

سال 2015 میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘میں اپنی اداکاری سے سامعین کے دلوں میں گھر کرنے والی چائلد فلم اسٹار ہرشالی ملہوترا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


ہرشالی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کسی ایوارڈ شو کی لگ رہی ہیں جبکہ تصویر میں وہ بہت چھوٹی ہیں۔

مذکورہ تصویر میں ہرشالی ملہوترا کے چہرے پر وہ معصومیت دیکھی جاسکتی ہے جس سے اُنہوں نے لاکھوں لوگوں کے دِلوں میں گھر کیا جبکہ اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ہرشالی ملہوترا نے بنا کسی کیپشن کے یہ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 34 ہزار سے زائد مداح لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل ہرشالی ملہوترا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی تھیں جن کو دیکھنے کے بعد اُن کے مداح دنگ رہ گئے تھے کیونکہ ہرشالی 7 سال کی تھیں جب وہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ اب وہ 12 سال کی ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’بجرنگی بھائی جان‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے ساتھ چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی شامل تھے۔

تازہ ترین