• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کیسز کی بگڑی صورتحال کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ یا دیگر کسی کام کی وجہ سے گھر سے نکلتے ہوئے شوبز ستارے ماسک پہننا نہیں بھولتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو گزشتہ ہفتے 3 مرتبہ شوٹنگ کے سلسلے میں گھر سے باہر دیکھا گیا، اس دوران انہوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔

34 سالہ اداکارہ نے تینوں موقع پر اپنے لباس کی میچنگ کی مناسبت سے فیس ماسک پہن رکھا تھا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی شیئر بھی کی گئیں۔

بھارت میں اداکاروں سمیت شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں اداکار سنی دیول کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان سمیت کئی اداکار بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عوام کو فیس ماسک استعمال کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ40 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 8 ہزار 418 ہو گئی۔

تازہ ترین