• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا مقصد حقیقی جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے، اختر مینگل

حب(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے گڈانی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد حقیقی جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے، اس حکومت میں عوام تنگ ہیں،پانی سے لیکر پیٹرول تک مہنگا ہورہا ہے، سردی کے موسم میں گیس نہیں ہوتی جبکہ گرمی میں بجلی نہیں ہوتی انہوں نے ماہیگیروں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چائینیز کشتیوں کی مدد سے اورماڑہ اور پسنی میں مچھلیوں کا شکار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حکمرانی اصل حکمرانوں کی نہیں ہے ملک میں جب تک پارلیمنٹ کی بالادستی،آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا نہیں ہوگی تب تک ملک میں جمہوریت بے معنی ہے،پارلیمنٹ کی بالادستی آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے ساتھ ہی حقیقی جمہوریت کا تصور ممکن ہوسکتا ہے، انہوں نے پی ڈی ایم کے حوالے سے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ مذاکرات تب تک نہیں کئے جائیں گے جب تک حقیقی جمہوریت کا تصور کو عملی جامہ نہیں پہنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد حقیقی جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے ،پی ڈی ایم سے رابطے کئے گئے ہیں لیکن ہم مذاکرات کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا بلوچستان حکومت کی گندگی کو صاف کرنے کا قدم اٹھائیں گے۔

تازہ ترین