• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں علاقائی انتخانات، کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران علاقائی انتخابات کے انعقاد پر ماہرین نے وائرس کے مزید پھیلنے کا خطرہ ظاہر کر دیا ۔

انڈونیشیا میں آج گورنر، ڈسٹرکٹ ہیڈ اور میئر کیلئے انتخابات ہورہے ہیں، دس کروڑ سے زائد ووٹر الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ستمبرمیں ہونے والے علاقائی انتخابات کو کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔


الیکشن سے ایک دن قبل تک کورونا وائرس سے 5 امیدوار ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد الیکشن اسٹاف میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب اب تک انڈونیشیا میں 5 لاکھ 80 ہزار کیس ریکارڈ اور 18 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین