• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 مسلح افراد کی پروڈیوسر کے گھرمیں فائرنگ، ملزمان کار چھوڑ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پانچ مسلح افراد نے پروڈیوسر رانا اسلم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بتایا جاتا ہے کہ محلہ واحد آباد پرانا شجاع آباد روڈ پر ارسلان اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر ڈرامہ پروڈیوسر رانا اسلم کے گھر پہنچا ملزمان پروڈیوسر کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی، علاقے کے لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی کار قبضہ میں لے لی۔
تازہ ترین