• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: فواد چوہدری مقدمات کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں پیش

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ۔ فوٹو: فائل
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ۔ فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری مختلف مقدمات کی تفتیش کےلیے پیش ہوگئے، وہ وکلا کے ہمراہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز لاہور پہنچے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے سابق وفاقی وزیر کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا ہے، انہیں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں فواد چوہدری کو شامل تفشیش کیا گیا۔

ملزمان کے بیانات میں فواد چوہدری کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کو تھانا سرور روڈ، ماڈل ٹاؤن کے مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس نے بلایا تھا، آ گئے ہیں اور بیان ریکارڈ کروادیا۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مجھے بلانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ ہمارا ان کیسز سے کیا تعلق؟ انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف نہ ملنا عجیب بات ہے۔

قومی خبریں سے مزید