• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ کوالٹی کی دیسی اور درآمدی گندم 2 ہزار روپے من ہو گئی

اسلام آباد (حنیف خالد) ملکی تاریخ میں پہلی بار دیسی اور درآمدی گندم کے ریٹ 2ہزار روپے فی من ہو گئے ہیں۔ ماضی میں ہمیشہ دیسی گندم کی قیمت روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں یوکرائن‘ ازبکستان‘ تاجکستان‘ قازخستان کی درآمدی گندم سے 300روپے تک زیادہ ہوا کرتی تھی مگر جمعرات 10دسمبر کو کراچی میں درآمدی گندم جو پاکستانی گندم کے مقابلے میں کم معیار کی ہے اور اس میں گلوٹن‘ پروٹین اور کاربو ہائیڈریٹس کی مقدار جنوبی پنجاب اور سندھ کی گندم سے بہت کم ہے۔ٹی سی پی کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرح 215ڈالر فی ٹن گندم کے معاہدے کرنے چاہئے تھے۔

تازہ ترین