• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں علماء اور مشائخ کے ذریعے کورونا وائرس کی  وباء سے تحفظ کے لیے ترغیبی مہم پر گفتگو کی گئی۔


 ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا اور ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حساسیت کو اجاگر کرنا ہی دین اسلام کی اصل خدمت ہے۔

تازہ ترین